لاہور (پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا اپنا پلان پیش کر دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کا معاشی پیکج ناکافی اور نامکمل ہے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران یوٹیلیٹی
کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے، ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں جبکہ اشیاء ضروریہ کی ترسیل کیلئے ڈاک خانے، این ایل سی اور ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے، بیت المال، بےنظیر انکم سپورٹ اور دیگر سبسڈیز سے خوراک اور اشیاء ضروریہ سستی کی جائیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے، ااپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کا معاشی پیکج ناکافی اور نامکمل ہے، اپوزیشن کی جامع تجاویز کو شامل کیا جائے، حکومت تدبر، دانائی اور ہمت و حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرے، غصے اور ردعمل سےیہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں