اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پر مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ۔ مال بردار، تیل کی ترسیل اور اشیائے خوردونوش والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ مال بردار،
اشیائےخوردونوش والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ داخلے کی اجازت ہو گی۔موٹروے پولیس کے مطابق نجی گاڑیوں کو دو افراد تک سفر کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گہا تھا۔کیونکہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے۔کورونا وائرس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا گیا تاہم ماہرین کی جانب سے بار بار لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے نقصانات کا اندازہ اٹلی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بھی طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بار بار ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ،کئی شہروں میں لوگ گھروں سے باہر دکھائی دئیے اور دوسرے شہروں کا سفر کرتے رہے تاہم اب موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی سائوتھ ریجن موٹروے ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کے لیے موثر انسدادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،سائوتھ ریجن کے تمام زونل، سیکٹر اورفیلڈ سطح کے دفاتر کے اندر غیر معمولی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جس میں دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ماسک کی فراہمی، لال کاربولک سوپ برائے ہینڈ واش کی فراہمی،باورچی اور ہیلپرکو ڈسپوزل گلوبز کی فراہمی، دفاتر، رہائش گاہ میں اسپرے، تمام پٹرولنگ گاڑیوں کے اندر وٹامن سی کی ادویات کی فراہمی، مختلف ٹول پلازہ ،بریفنگ پوائنٹ پر مسافروں کو اور گاڑی کے عملے کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انسدادی تدابیر اختیار کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی بریفنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں