کورونا کی وباء،مشتبہ مریض کے سوا نماز باجماعت سے کسی کو معافی نہیں ، مساجد کھلی رہیں گی، وضو گھر سے کر کے آئیں، پاکستانی علماء کا اعلان

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کے خوف سے نماز با جماعت ترک نہیں کی جا سکتی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس کے بعدمشترکہ اعلامیہ تمام مسالک کے علمائے کرام نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ50 سال سے زائد عمر کے لوگ اور ایسے افراد جنھیں وائرس کا شبہ ہے جنہیں کھانسی ،

نزلہ ، زکام اور بخار ہو اور جن کے امراض کی اس وائرس سے کھانسی بڑھ جانے کا خطرہ ہو، وباکے پورے دور میں مساجد میں نہ آئیں، انہیں ترک جماعت کا گناہ نہیں ہوگا۔ اجلاس میںمفتی منیب الرحمن ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی ، مفتی عبدالرحیم، مولانا عبد الکریم ، مولانا محمد سلفی ، مفتی یوسف کشمیری ، مولانا عبد الوحید اور مولانا امین سمیت انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدلباری بھی موجود تھے ۔ علماء نے کہا کہ حکومت اپنے اداروں کے ذریعہ لوگوں کو توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ کی طرف متوجہ کرے اور میڈیا سے فحاشی اور بے حیائی کے پروگرام بند کئے جائیں، مساجد کھلی رکھی جائیں گی۔پنج وقتہ اذان و اقامت اور با جماعت نماز جاری رہے گی ، تمام لوگ وضو گھر سے کرکے آئیں اور ہر قدم پر نیکی پائیں، سنتیں گھر میں پڑھ کر آئیں بعد کی سنتیں بھی واپس جاکر پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں