تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث پہلے مریض کی ہلاکت

سرینگر (پی این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث پہلے ہلاکت ہو گئی۔ تفیصیلات کے مطابق پوری دنیا میں تباہی مچانے والا وائرس مقبوضہ کشمیر میں بھی پہنچ گیا ہے۔ جہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک کشمیر ی جاں بحق ہو گیا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق 65 سالہ شخص کو

کورونا وائرس کا مرض لاحق تھا ۔اس کے ساتھ ساتھ سرینگر میں ہسپتال شخص شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا شکار بھی تھا یہ بات بھی قابل غور رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی مظالم کا شکار ہیں اورصحت سمیت تمام سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔ اس حال میں کورونا وائرس کا کشمریوں کو متاثر کرنا انہتائی دردناک ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریش بھی جاری ہے جس میں بے گناہ مسلمان نوجوانوں کوظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دگنی اسپیڈ سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں سستی دیکھی جا رہی ہے اور 25 مارچ کی شام تک دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد محض ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب تھی۔ صحت یاب ہونے والے نصف سے زیادہ یعنی 70 ہزار سے زائد مریضوں کا تعلق چین سے تھا جبکہ باقی 40 ہزار مریض دنیا کے دیگر ممالک سے صحت یاب ہوئے۔صحت یاب مریضوں کے حوالے سے چین کے بعد ایران دوسرے نمبر پر تھا جہاں 25 مارچ کی شام تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 625 تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہو چکی تھی اور 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی تھیں۔ اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سمیت متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3647 تک جا پہنچی ہے اور اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 7503 ہو گئی ہے۔ اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو اس وقت چین میں مذکورہ دونوں ممالک سے کم 3287 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں