اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کے باعث سرحدیں بند کیے جانے کے بعد بیرون ملک سینکڑوں پاکستا نی وطن نہیں آسکے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سرحدی شہر اسپن بولدک میں 800 سے زائد پاکستانی پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔افغانستان میں رکی ہوئی گاڑیوں میں سے ایک کےڈرائیور نے ویڈیو
پیغام میں کہا ہےکہ ایک مہینہ پہلے تجارتی سامان اور تیل لے کرافغانستان آئے، جس کے بعد واپسی کا راستہ بند ہو گیا۔ڈرائیور کا کہنا تھاکہ اب 400 سے زائد خالی کنٹینرز، ٹرک اور آئل ٹینکر ویرانے میں کھڑے ہیں، ڈرائیوروں کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، افغان حکومت ان کی کوئی مدد کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ترکی میں بھی 40 پاکستانی وطن واپسی کے لیے انتظار میںہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بند ہونے سے خواتین اوربچوں سمیت 40 پاکستانی ترکی میں پھنس کر رہ گئےہیں ، ان پاکستانیوںشہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس لانے کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔ترکی میں پھنسے پاکستانیوں نے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ وہ لوگ 15 مارچ کوترکی پہنچے تھے اور 21 مارچ کو انہیں استنبول سے واپس کراچی پہنچنا تھا لیکن ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ فلائٹ منسوخ ہو چکی ہےاب وہ بے یار مددگار پڑئے ہیں ، حکومت واپس لانے کے خصوصی انتظامات کرے۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں