کراچی(پی این آئی) کراچی میں لاک ڈاؤن مزید سختی کردیا گیا ہے۔ حکام نے کراچی کے شہریوں کو گھروں میں محدود کرنے کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی ہے اور شہر بھر میں قائم کردہ چیک پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اب تک 700سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
کرنے پر گرفتار بھی کیا جاچکا ہے اور پولیس نے 212 کیسز بھی درج کرلیے ہیں۔پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولیس کے سے مل کر لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کیلئے چیک پوائنٹس پر تعینات ہیں۔ صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی کو لاک ڈائون کو ہوئے دو تین روز ہی ہوئے ہیں اور دو کروڑ سے زائد کے آبادی والے شہر میں معمولات زندگی منجمد ہوگئے ہیں۔ سروے کے مطابق سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت کے بعد بہت سے افراد کی زندگی جیسے ٹھہر سی گئی ہے اور بہت سے لوگ اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں، کچھ لوگ اپنے مشاغل کو اب صحیح وقت دے پارے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کو گھر کے روزہ مرہ کے معمولات سے فرار مشکل نظر آرہا ہے۔سروے میں حصہ لینے والے افراد کی اکثریت یعنی 38 اعشاریہ 8 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صرف کرتے ہیں۔ 11 اعشاریہ 6 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں تاکہ ان کا بھی وقت گزرے، جبکہ 7 اعشاریہ 8 فیصد لوگ مطالعے میں وقت گزار رہے ہیں اور اتنے ہی فیصد ٹی وی دیکھ کر اپنے آپ کو بہلا رہے ہیں۔ان افراد سے جب سماجی دوری کے حوالے سے پوچھا گیا تو 62 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کے اقدام کو سراہا اور اسے ضروری قرار دیا کہ یہ لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری تھا جبکہ 30 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں تاہم وہ اپنے اہل خانہ کے تحفظ کے لیے قانون پر عمل کررہے ہیں ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں