اسلام آباد (پی این آئی) عوام کو بجلی و گیس کے بل 9 ماہ کی اقساط میں ادا کرنے کا ریلیف دے دیا گیا، وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ مارچ سے مئی تک ہر مہینہ کا بل 3 ماہ کی اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو 3 ماہ کے بجلی
اور گیس کے بل 9 ماہ کے دوران اقساط کی صورت میں ادا کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کا گیس کا بل 2 ہزار روپے سے کم اور بجلی کا استعمال 300 یونٹ سے کم ہوگا، انہیں مارچ، اپریل اور مئی کے بل 9 ماہ کے عرصے کے دوران ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز کے معاشی ٹیم کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔دوسری جانب عوام کیلئے ریلیف پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام کیلئے معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، مستحق خاندانوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، کسانوں سے 280 ارب روپے مالیت کی 82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔کورونا وائرس سے پہلے ہماری معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی، وباء کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستانی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے، آنے والے چند ماہ ہماری برآمدات اور بیرون ملک ترسیلات میں کمی آئے گی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، یہ فنڈز وفاق کی جانب سے صوبوں کی مشاورت سے تقسیم کئے جائیں گے، برآمد کنندگان کو فوری طور پر 100 ارب کے ٹیکس ریفنڈز دیئے جائیں گے۔زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سو ارب روپے خرچ ہوں گے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، ابھی ملک بھر میں 50 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سستی اشیاء کی فراہمی 50 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں