پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اکثریت کی عمر کتنی ہے؟وزیرِصحت نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں موجود کورونا کے مریضوں کے حوالے سے تشویشناک خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے زیادہ تر مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین شامل ہیں

جبکہ پاکستان میں 93 فیصد مریض بیرونِ ممالک سے آئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوکے ہیں جبکہ 21 تاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نت کہا ہے کہ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 اور کے پی کےمیں 80، گلگت بلتستان میں81 ،اسلام آباد میں 20 ،آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے 5 لاکھ این95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔ حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ورنہ اگر حالات مزید سنجیدہ ہو گئےتو ہمیں کرفیو کی جانب بھی جانا ہو گا ۔مکمل لاک ڈاؤں کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر افراداس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں