پی ایس ایل میچز پر جوئے کا انکشاف، سابق کپتان راشد لطیف شدید برہم ،بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران آن لائن سٹے بازی کمپنی سے معاہدے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دیگر ملکوں میں یہ معمول کی بات ہے مگر

پاکستان میں قطعی طور پر قابل قبول نہیں، سٹیک ہولڈرز حکومت سے مداخلت کیلئے کہیں۔ تصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ پی ایس ایل میچز پر پاکستان سے باہر قانونی سٹے بازی کیلئے پی سی بی نے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا جس کے تحت اسے لائیو سٹریمنگ کی بھی اجازت تھی، پی سی بی نے بھی تصدیق کی تھی کہ کمرشل رائٹس ہولڈر کمپنی نے آگے ڈیل کی، مگر صرف ان ملکوں میں آن لائن سٹہ ہوا جہاں اسے قانونی حیثیت حاصل تھی، اپنے یوٹیوب چینل پر رد عمل میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ دیگر ملکوں میں فٹبال سمیت میچز پر جوا معمول کی بات ہے مگر پاکستان میں یہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں، پی سی بی کا اس میں کسی بھی طور ملوث ہونا غیر قانونی ہے اور اس کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت مشکل صورتحال ہے لیکن آئندہ اس طرح کی غلطی نہیں دہرائی جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے سٹیک ہولڈرز بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مداخلت کی درخواست کریں، کسی بھی نوعیت میں کرپشن کرکٹ کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ بالواسطہ معاہدہ کرنے والی کمپنی نے لائیو سٹریم ہونے والے پی ایس ایل کے میچز پر انگلینڈ سمیت کئی ملکوں میں قانونی آن لائن سٹے بازی کرائی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں