کورونا وائرس: نیو یارک میں صورتحال بے قابو، طبی سہولیات کے فقدان کا خدشہ

امریکا(پی این آئی) میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جس کے باعث نیویارک کے میئر نے آئندہ دس روز میں طبی سہولیات کی قلت سے خبردار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تقریباً 400

کے قریب افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکا میں نیویارک شہر اس وقت وبا کا مرکز سمجھا جارہا ہے جہاں ملک میں مجموعی کیسز کے نصف کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔یویارک میں بھی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے جہاں میئر نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ 10 روز میں طبی سہولیات کی قلت پیدا ہوجائے گی جس سے شہر میں صورتحال انتہائی خراب ہوگی۔نیویارک کے میئر بل ڈی بلیسیو نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت تقریباً 10 روز کی طبی سہولیات موجود ہیں، اگر ہمیں مزید وینٹی لیٹر نہ ملے تو لوگ مرنا شروع ہوجائیں گے۔ریاست کے گورنر انڈریو کاؤمو نے بتایا کہ گزشتہ روز تقریباً 15 ہزار شہریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جو گزشتہ روز کی نسبت 4 ہزار زیادہ تھے۔نیویارک کے میئر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام امریکی شہری حقائق جاننے کے حق دار ہیں، صورتحال بدترین ہورہی ہے جب کہ اپریل اور مئی میں مزید بری صورتحال سے دوچار ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے اس وقت دنیا بھر کے کورونا وائرس کے کیسز میں سے 5 فیصد شرح نیویارک کی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 14 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں