کراچی، لاک ڈاؤن کا پہلا روزہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی لگا دی گئی

سندھ(پی این آئی)کمشنر کراچی نے سندھ میں 15 روز کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہر میں کھانے کی ہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی، جبکہ دکاندار وں کو سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو

روکنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 15 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے بھی کچھ اہم اقدامات سامنے آئے ہیں۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ شہر میں بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔کمشنر کراچی کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران فارم ہاوسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، کھانے کی ہوم ڈلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کی گئی ہے اور تمام ریسٹورنٹس کےکچن بھی بند رہیں گے۔افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ انہیں حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں