(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار اہم کمیٹیاں بنادی ہیں۔ کمیٹیوں کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے اقتصادی، آگاہی اور ریلیف کی سرگرمیوں سے متعلق کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
ساتھ ہی کورونا وائرس پر قومی بیانئے کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل پر پی پی پی کی اقتصادی کمیٹی کام کرے گی جس میں سید نوید قمر، میاں رضا ربانی، چوہدری منظور اور شازیہ مری شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کمیٹی میں شیری رحمان، نفیسہ شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ناصر شاہ شامل ہیں۔امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، چوہدری یاسین، تاج حیدر اور اسلام الدین شیخ شامل ہیں جبکہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں