کرونا وائرس چین نہیں بلکہ امریکا سے شروع ہوا، چینی حکومت ثبوت سامنے لے آئی ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

بیجنگ (پی این آئی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس گزشتہ برس امریکہ میں پھیلا تھا جس کی وجہ سے 20 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔لی جیان ژاؤ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ کے سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ

2019 کے فلو سیزن میں کرونا وائرس کے کچھ مریضوں کی درست تشخیص نہیں ہوپائی تھی۔ گزشتہ برس امریکہ میں 34 ملین (3 کروڑ 40 لاکھ) لوگ متاثر ہوئے تھے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوال اٹھایا کہ اگر کرونا وائرس گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوا تھا اور امریکہ کے پاس ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں تھی تو اب تک کتنے لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہوں گے؟ امریکہ کو اس کااسی وقت پتا لگالینا چاہیے تھا جب اس کا پہلا مریض سامنے آیا تھا۔خیال رہے کہ لی جیان ژاؤ نے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا وائرس امریکہ سے آیا ہے اور یہ ممکنہ طور پر امریکی فوجی ووہان شہر میں لے کر آئے تھے جہاں فوجیوں کے انٹرنیشنل مقابلے ہورہے تھے۔لی جیان ژاؤ کے پہلے بیان کے بعد امریکہ نے کرونا وائرس کو ’ چینی وائرس‘ کا نام دینا شروع کردیا، صدر ٹرمپ اکثر پریس کانفرنسز میں کرونا وائرس یا کووِڈ 19 کے بجائے ’چینی وائرس‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں جس کی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں