پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبھی شہباز شریف کے مطالبے کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاک ڈاؤن کو کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہر صورت جانا ہوگا۔✔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں ہر دن اور ہر

گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلے کو مشکل بنارہی ہے، ہمیں پہلے دن ہی لاک ک ڈاؤن ہوجانا چاہیے تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمیں جلد از جلد بحران میں کمی کے لئے لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ لینا ہوگا، کوئی صوبہ تنِ تنہا کورونا وائرس کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کو قابل عمل بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہئے، ہمیں لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہئے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہم جہاں اچھے کےلیے پر امید ہیں، وہیں بدترین کے لیے بھی تیار ہیں، اگر بدترین صورتحال رونما ہوئی تو ہمارا صحت کا نظام اتنی استطاعت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم کیا کریں گے، مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت لاک ڈاؤن کیلئے تیار نہیں ہوجاتی، عوام اپنے گھروں پر رہیں، شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں پر رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں