جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کرونا وائرس کے لیے حفاظتی اقدامات کردیئے گئے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو نے حکومت پنجاب کے احکامات پر جیل ہذا کے تمام سٹاف اور اسیران کی سکریننگ کی گئی پیرا میڈیکل سٹاف میں سے ایک اہلکار جیل کے مین گیٹ پر تعینات کیاگیا ہے نئے آنے
والے قیدیوںاور بعد از تاریخ پیشی عدالت سے آنے والے قیدیوںکی سکریننگ بذریعہ
Infraredتھرما میٹر کی جاتی ہے نیز ڈیوٹی پر جانیوالے ملازمین کی بھی سکریننگ بذریعہ Infraredتھرما میٹر یقینی بنائی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سٹاف اور قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے متعلق لیکچر دیا جاتا ہے تمام قیدیوں اور سٹاف میں کرونا وائرس سے بچائر کیلئے ماسک گلوز اور ہاتھ دھونے کیلئے صابن تقسیم کیے گئے کرونا وائرس کے پینا فلیکس بھی لگائے گئے ہر نماز کے بعد خصوصاً بعد از نماز جمعہ اس موذی مرض سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی جیل کی تمام بیرکس اور سیلز کو دھوکر صاف کیاگیا ہے اور قیدیوں کے سامان کو روزانہ کی بنیاد پر دھوپ میں رکھا جاتا ہے نیز اس وائرس سے بچنے کے لیے اندرون و بیرون جیل گرم پانی بھی مہیا کیا جاتا ہے قیدیوںاور سٹاف کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ کرونا وائرس سے لڑنا ہے ڈرنا نہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں