پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کوششیں کامیاب ,پمزاسپتال میں زیرعلاج ایک اور مریض صحتیاب

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں جہاں آئے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اچھی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا ہے،پمز

اسپتال میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحت یاب ہوا ہے۔چند روز قبل برطانیہ سے آنے والے جوڑے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تھی،ابتدائی طور پر بیوی میں وائرس کی تصدیق ہوئی بعدازاں شوہر میں بھی کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں، دونوں میاں بیوی کو اسلام آباد میں پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج شروع کر دیاگیا تھا،تاہم آج اس مریض نے کورونا کو شکست دے دی اور وہ ہونے کے بعد گھر پہنچ چکا ہے۔یہ اسلام آباد میں تیسرے مریض کی صحتیابی ہے۔قبل ازیں پمز اسپتال میں زیر علاج 61 سالہ شخص کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا۔،کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص کی عمر 61 سال ہے جب کہ تعلق سکردو سے ہے۔61 سالہ شخص 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا،25 فروری کو اسپتال گیا،26 فروری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گذشتہ دو ہفتے میں مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے،پہلا ٹیست منفی آیا، دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ بعد میں آنے والے دیگر دو ٹیسٹ بھی منفی آئے۔بتایا گیا ہے کہ مریض 2ہفتے سعودی عرب میں اور بعدازاں عراق اور ایران میں رہ کر پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں سندھ میں کورونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب ہوا تھا۔، صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ شخص جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق یہ شخص صحتیاب ہوگیا ،59 سالہ مریض کے تمام ٹیسٹ نیگٹو رآئے۔صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جب کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوا تھا۔ تھا۔اس حوالے سے ٹاسک فورس نے تصدیق کی تھی جس کے بعد ترجمان سندھ حکومت نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کیا ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت خوشی ہے سندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کے بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close