قرنطینہ سینٹر ے زائرین فرار،وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل پولیس اور رینجرز کا گھیراو،علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا

سکھر(پی این آئی) سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں100 سے زیادہ زائرین وارڈ سے باہر آ گئے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ان میں کچھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل ہیں۔زائرین نے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سینٹر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو

گئی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یہ اطلاع ملتے ہی زائرین کی جانب سے واویلہ مچایا گیا اور فوراََ وارڈ کو خالی کر دیا گیا ۔ قرنطینہ سینٹر سکھر کی لیبر کالونی میں موجود ہے۔واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے علاقے کو اپنی حدود میں لے لیا ہے جس کے بعد معاملات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سکھر میں موجود قرنطینہ سینٹر میں ان افراد کو رکھا گیا تھا کہ جو ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی لیکن اب انتظامیہ کے سلوک کی وجہ سے تقریباََ100 افراد قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے۔تا ہم پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے میں کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق زائرین کو ایک واٹس ایپ وائس نوٹ موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا کھانا ساڑھے 12 بجے سے آیاہوا ہے لیکن حکومت کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ3 ا فراد کوروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close