اقوام متحدہ نے الرٹ جاری کر دیا, دنیا بھر میں اشیا ء خوردنوش مہنگی ہونے کا امکان

شکاگو(پی این آئی) اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ75 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 11 ہزار ہو گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذکر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے

کا کہا گیا تھا۔انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھرمیں لوگوں نے خوف کی وجہ سے اپنے گھروں میں ذخیر اندوزی کرنا شروع کر دی تھی جس کے بعد بیشتر ممالک میں خورا ک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسی سلسلے میں اقوام متحدہ نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو دنیا بھر میں خورا ک مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکاگو میں گندم کی قیمت 6 فیصد ،تھائی چاولوں کی قیمت 2013 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد مزید خطرات لاحق ہیں۔لوگوں کا خوف کی وجہ سے بہت زیادہ خریداری کرنا مہنگائی کا سبب بن رہا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں خورات مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اناج اور آئل سیڈ کی سپلائی وافر ہے۔چونکہ لوگ بہت زیادہ خریداری کر رہے ہیں،اس لئے حکومتوں اور کاروباری شخصیات کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے حکومتوں اور بڑے ایمپورٹرز نے بھی اگر زیادہ مقدار میں خریداری کی تو قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا جو عالمی سطح پر مشکلا ت کھڑی کر دے گا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد519 ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close