کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک ناکام بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 ایجنٹس گرفتار،26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر

کراچی (پی این آئی)گرفتار را کے ایجنٹس سے متعلق اب اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔گرفتار ایجنٹ ماجد اور عادل انصاری سرکاری ملازم ہیں۔ملزمان کو کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک ملنا تھا۔کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشت

گردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دہشت گردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا،ملزمان میں عادل انصاری، شاہد عرف متحدہ اور ماجد شامل ہیں ،ملزمان کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان میں پچھلے چار عشروں میں ایک درجن سے زیادہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی جن میں بعض کو موت کی سزا سنائی گئی ان میں کئی لوگ جیل میں ہی مر گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مارچ دو ہزار سولہ میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی خبر کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اپنے اعترافی بیان میں وہ کہتے ہیں کہ وہ انڈین نیوی کے حاضر سروس افسر ہیں اور بلوچستان میں ان کی آمد کا مقصد ان بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات تھی جنھیں انڈیا امداد مہیا کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق کلبھوشن یادیو نے حسین مبارک پٹیل کا نام اختیار کیا ہوا تھا اور بلوچستان میں ایران کی سرحد سے داخل ہوئے تھے۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close