کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ،عمر اکمل کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کردی جس کا جواب 31 مارچ تک داخل کرایا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کو 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے اور ان پر الزام کے ہے انہوں نے دو بار قانون کی

خلاف ورزی کی۔پی سی بی نے عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی نہ کرسکے تھے۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا ہے، عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو بھیجا گیا اور قوانین کے مطابق وہ 31 مارچ تک جواب دے سکیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے دو بار اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے۔کوڈ کے مطابق فکسنگ پیشکش موصول ہونے کے بعد عمر اکمل نے پی سی بی ویجی لنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا اور اس جرم کی سزا کم ازکم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔بورڈ کی جانب سے معطلی کے باوجود عمر اکمل کے بڑے بھائی اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ان کا مکمل دفاع کیا تھا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی کو جانتا ہوں، وہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کر سکتے، وہ ابھی بھی اتنے ہی صاف شفاف ہیں جتنے آج سے 10سال قبل تھے جب انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمر اکمل نے اینٹی کرپشن یونٹ سے کسی بھی دوسرے کھلاڑی کے مقابلے میں بہت زیادہ تعاون کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں