اسلام آ باد (پی این آئی)ایران نےکروناوائرس کی روک تھام کیلئےپاکستان سمیت دوست ممالک کی امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لئے پورے ملک کی انتظامی مشینری اور ہسپتال پوری توانائی کے ساتھ وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت اور علاج معالجہ میں سرگرم عمل ہیں،
دوست ممالک چین، پاکستان، ترکی، جرمنی،فرانس، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس کی حمایت اور امداد بڑی حوصلہ افزاء اور امید کا باعث ہے،مخصوص حفاظتی لباس اور سامان کی قلت سے کورونا کے علاج پر مامور سٹاف کے متاثر ہونے کے خدشات روز بروز بڑھ رہے ہیں، ہسپتالوں میں کچھ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف مظلومانہ طور پر اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں، امریکہ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ رویہ اپنایا ہے، دواؤں اور علاج معالجہ کے لیے ضروری آلات سے ایران کو محروم رکھ کر ایرانی عوام کا بنیادی حق صحت چھین لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطرناک کورونا وائرس تمام دنیا کو متاثر کر رہا ہے اور ڈیڑھ سو سے زیادہ ممالک اس وائرس کا شکار ہیں،کچھ غیر انسانی اقدامات ایسے بھی ہیں جن سے اس مہلک وبائی بیماری کیخلاف عالمی منظم جدوجہد بھی متاثر ہو رہی ہے، امریکہ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ رویہ اپنایا ہے،امریکہ نے یو این سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاشی دہشتگردی کے نظام کو ایران کیخلاف نافذ کیا ہے،یہ پابندیاں نہ صرف بین الاقوامی بنیادی حقوق اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، دواؤں اور علاج معالجہ کے لیے ضروری آلات سے ایران کو محروم رکھ کر ایرانی عوام کا بنیادی حق صحت چھین لیا گیا ہے،امریکہ نے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک کی صحت و سلامتی کو بھی خطرے سے دوچار کر دیا ہے،ایرانی حکومت اور عوام کو مالی وسائل تک رسائی اور ملکی برآمدات سے بڑے ظالمانہ طریقے سے محروم کر دیے گئے ہیں،کورونا کی روک تھام، علاج اور اس کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کیلیے ایران کی پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ، پورے ملک کی انتظامی مشینری اور ہسپتال پوری توانائی کے ساتھ وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت اور علاج معالجہ میں سرگرم عمل ہیں،مخصوص حفاظتی لباس اور سامان کی قلت سے کورونا کے علاج پر مامور سٹاف کے متاثر ہونے کے خدشات روز بروز بڑھ رہے ہیں، ہسپتالوں میں کچھ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف مظلومانہ طور پر اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں،امریکہ نے منافقت آمیز طریقہ سے دواؤں اور خوراک کی پابندیوں سے مستثنی ہونے اور ایران کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے، مختلف دوست ممالک چین، پاکستان، ترکی، جرمنی،فرانس، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس کی حمایت اور امداد بڑی حوصلہ افزاء اور امید کا باعث ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں