دوست ملک کو کورونا کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی ، کورونا سے بچائو کی ویکسین تیار ۔۔تفصیلات آگئیں

ماسکو(پی این آئی) دنیابھر سے روس میں جمع سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ ویکسئین کا ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدان سائبیریا کی ایک لیبارٹری میں ممکنہ کورونا وائرس ویکسئین کو مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کررہے ہیں۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پچیدہ

عمل کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چھ مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرتے ہوئے ویکسئین تیار کی گئی ہے جس کو پیر کےروز سے مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا جار ہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ویکسئین کو مارکیٹ میں آتے ایک سال سے 18 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تجربات کیلئے زیادہ تر چوہوں کو استعمال کیا جاتا ہے تاہم دیگر جانوروں پر اب اس ویکسئین کا استعمال کرکے اثرات کو جانچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے اٹلی ، سپین، پرتگال اور کینیڈا کے بعد روس نے بھی لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ روس نے مکمل کی بجائے محدود لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ 18 مارچ سے یکم مئی تک کوئی بھی غیر ملکی روس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ جبکہ اس عرصے کے دوران روس میں مقیم لوگوں کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ روس میں اب تک کرونا وائرس کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 223 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7067تک پہنچ گئی ہے اس سے قبل امریکہ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار ویکسین کے پہلے نسخے کا ایک رضا کار خاتون پر تجربہ کیا گیا تھا ۔ امریکہ کے ریسرچرز نے سوموار کو کورونا وائرس کے لیے تیار ویکسین پر تجربہ کرتے ہوئے خاتون کو پہلا شاٹ دیاتھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں