اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلے کرلیے، محکمہ صحت اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتحارٹی ‘پی ڈی ایم اے’ کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا۔ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب نے ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ
اسپتال کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل حالات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ فیصلے وزیراعلی پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔وزیراعلی پنجاب نے ایکسپوسینٹر لاہور میں 900بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دی اور محکمہ صحت اورپی ڈی ایم اے کیلئے تقریباً8ارب روپے کے فنڈزکا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجراء کردیا۔عثمان بزدار نے بلوچستان حکومت سے تعاون اورتفتان میں قرنطینہ مرکز کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزارتی کمیٹی بحی تشکیل دے دی۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کیلئے بھی کمیٹی بنا دی اور کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیروہیں،ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی،مشکل حالات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن کا پروگرام شروع کردیاگیا ہے۔عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا اور اپیل کی کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈمیں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر ہوٹلوں کو استعمال کیا جاسکے گا،دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے،صوبائی وزراء کو مختلف شہروں میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں، صوبائی وزراء فی الفور اپنے شہروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔انہوں نےکہا کہ عوام کوبلوں میں ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے،تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں ایران میں موجود زائرین کو ایئر لفٹ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ 1250زائرین ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں،گجرات،فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں