ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ،بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے مزید 3 ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ، 21مارچ سے فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا، گزشتہ چند روز سے صرف لاہور ، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن ہورہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان

پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد وفاقی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مزید 3 ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور ، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن ہورہے تھے جبکہ 21مارچ سے فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن ہوں گے۔وہاں فوج سویلین کے ساتھ ملکر اسکریننگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔داخلی راستوں پربھی لوگوں کی بھرپور چیکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو کورونا وباء سے محفوظ رکھے۔قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیلئے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے۔فوج کے تمام ادارے مشترکہ نگرانی کررہے ہیں۔آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہرممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔ جہاں بھی ضرورت ہے وہاں سویلین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آدمی کی میڈیکل ٹیم نے بھی ڈی جی خان میں قرنطینہ کا دورہ کیا۔قرنطینہ بنانے سے متعلق بھی معاونت کررہے ہیں۔مسلح افواج کی جانب سے میڈیکل پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولتوں کو تیار کیا گیا ہے۔تینوں مسلح افواج کی میڈیکل فیسیلٹیز میں صرف مخصوص سرجری کی جارہی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ضروری ہے کہ کورونا کے حوالے سے خوف نہ پھیلے تواس کیلئے ضروری ہے کہ معلومات درست ہوں۔کمیونٹی میں غلط معلومات کو روکنے کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا گیا ہے، تاکہ لوگوں تک صرف مصدقہ معلومات پہنچائی جائیں۔تمام صورتحال سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔موبائل کمپنیوں سے مل کراحتیاطی تدابیر اورپیغامات عوام تک پہنچائیں گے۔علماء کرام، میڈیا، سماجی لوگ ہر شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ہم اس بیماری کا متحد ہوکر ہی مقابلہ کرسکتے ہیں، صفائی نصف ایمان ہے، اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے ، یہ بیماری سے لڑنے کا بڑا ہتھیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں