لاہور پی این آئی ) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ واہگہ بارڈر کو دو ہفتوں کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔ وازات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ واہگہ بارڈو کو دو ہفتوں کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔ہابتدائی طور پر 14 دنوں کیلئے
بارڈر کو بند کیا جائے گا۔ تاہم بارڈر بند کرنا بھارت اور پاکستان دونوں کے مفااد میں ہے ۔صورتحال بہتر ہونے پر بارڈر کو کھول دیا جائے گا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا کی دوسری بڑی آباد ی بھارت کے ساتھ بارڈر کو کھولے رکھنا کسی خطرے سے خالی نہ تھا۔بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد باظاہر بہت کم ہے ۔مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں عام عوام کیلئے وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کرانے کیلئے کوئی نطام ترتیب دیا ہی نہیں گیا ۔۔ بھارت میں اسسٹنٹ ڈرائریکٹر صحت ڈاکٹر ریتو کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کرونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور آپ ہسپتال پہنچتے ہیں توآپ کے ٹیسٹ نہیں کئے جائیں گے آپ کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ڈاکٹر ریتو کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ہسپتال آنے کے بجائے گھر سے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ نمائندہ آپ سے علامات کے متعلق پوچھے گا اور اگر ضرورت پڑی تو آپ کو ٹیسٹ کیلئے ہسپتال بلایا جائے گا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرونا وائرس مختلف ممالک سے بھارت میں منتقل ہوا، صرف ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا جو باہر سے سفر کرکے آیا یا قریبی رشتہ دار جن میں علامات ظاہر ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں