کرونا وائرس نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا، ڈھائی کروڑ لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خطرہ۔۔

اقوام متحدہ (پی این آئی)کے بڑے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی پیشنگوئی۔۔ کرونا 172 ممالک میں پھیل گیا، لاک ڈاؤن سے معاشی ترقی منجمدتفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والا کرونا وائرس آہستہ آہستہ عالمی معیشت کو نگلنے لگا، کرونا جیسے جیسے پھیلتا گیا متعدد ممالک میں ہنگامی حالات اور لاک

ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔عوامی و معاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد عالمی سطح پر معیشت شدید سست روی کا شکار ہے جس کے باعث دنیا کی بڑی معاشی قوتیں دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑٰی سطح پر مالی معاونت دینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب معاشی صورت حال کے باعث عالمی سطح پر بے روزگاری بڑھنے کے بھی خدشات ہیں۔اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں، اقوام متحدہ کی ذیلی تعلیمی تنظیم یونیسکو کے مطابق کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 102ممالک میں اسکول، کالج اور جامعات سمیت تعلیمی ادارے بند ہونےکے باعث 85 کروڑ سے زائد بچے اور طلبا تعلیم سے قاصر اور گھروں تک محدود ہیں۔یونیسکو کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں طلبا کی مجموعی تعداد کا نصف معمول کی تدریس سے محروم ہے۔ بدھ کو اٹلی ، فرانس اور اسپین کے بعد برطانیہ نے بھی جمعے سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کورونا وائرس 172 ممالک میں پھیل گیا مجموعی اموات کی تعداد 8908 ہوگئی جب کہ مزید 18 ہزار 616 افراد کے لپیٹ میں آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 16 ہزار 834 ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں