بیرون ملک سے آنیوالے افراد کےکورونا ٹیسٹ کروائے جائیں،محمد رئیس عامر ایڈووکیٹ

جہلم(نامہ نگار)جن ممالک میں کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے وہاں سے آنیوالے افراد کےکورونا ٹیسٹ کروائے جائیں اسی طرح کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور ٹیکس امور کے ماہر وکیل محمد رئیس عامر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جو

بذریعہ ایئرلائن،بس یا ٹرین ملک واپس آئے ہیں ان کو چیک کرکے دیکھا جائے کہ ان میں کرونا کے حوالے سے کوئی علامات موجود ہیں تو ان کو فوری ہسپتالوں میں داخل کرکے ان کا علاج کیا جائے تا کہ کرونا عوام تک نہ پھیل سکے انہوں نے کہاکہ حکومت نے طلباء و طالبات کے سکولز اور کالجز بند کیے ہیں جس کیوجہ سے ابھی بچوں نے ملک کی تمام کھیلوں کی گراؤنڈ اور پکنک سپاٹ کو اپنا مسکن بنا لیا ہے جہاں پر اتنا رش ہوتا ہے کہ جس سے کرونا وائرس پھیلنے کے امکانات موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو گھر میں بیٹھ کر پڑھائی کی طرف راغب کریں جبکہ تمام کھیلوں کے گراؤنڈ پکنک سپاٹس اور ٹیوشن سنٹرز کو بند کروایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ ریلوے اسٹیشن اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ غیر ضروری مقامات پر افراد کا داخلہ بند کرے انہوں نے کہاکہ ایسی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو عوام کو صحت عامہ کے ضمن میں گائیڈ لائن فراہم کرے کیونکہ یہ کام عوامی مفاد کے ہیں اس میں عوام کو اپنی صحت کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا۔حکومت نے صرف سب اچھا کی رپورٹ دیکر اسے درست قرار دینا ہے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں