غیر رجسٹرڈ موبائل فون رکھنے والے صارفین کو پی ٹی اے نے شاندار خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی) کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کی مدت میں مزید 30 روز کی توسیع کردی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں اور معاشرتی میل جول میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے موبائل نیٹ ورکس

پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم آئی آئی جو فی الحال پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے مزید 30 دن دے دیے گئے ہیں۔یعنی رجسٹریشن کے لیے کل وقت 60 دن کے بجائے بڑھا کر 90 دن کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کوآسانی اور سہولت فراہم کرنےکے لئے کیا گیا ہے۔ اس طرح کی موبائل ڈیوائسز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق 19 اپریل 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔پی ٹی اے نے ڈی آئی آر بی ایس متعارف کرایاتھا۔ قواعد کے مطابق ایسی تمام موبائل ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیاجاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 18 اپریل 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 19 اپریل 2020 سے ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق بلاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے تین مختلف طریقے متعارف کروائے ہیں جن میں ویب سائٹ(https://dirbs.pta.gov.pk/drs)، 8484# *ڈائل کرکے اور پاکستا ن بھر میں موبائل آپریٹرز، فرنچائزز/ سروس سینٹرز شامل ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close