بہاولنگر (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر ممتاز عالم گیلانی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق سید ممتاز عالم گیلانی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔وہ سینئر صحافی امتیاز عالم کے بڑی بھائی تھے،ممتاز عالم
گیلانی کی عمر 79 سال تھی۔ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر سٹی ہائی سکول بہاولنگر کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔سیاسی رہنماؤں کی جانب سے امتیاز عالم گیلانی کے وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ امتیاز عالم گیلانی کی سیاسی میدان میں خدمات ہمیشہ یاد رکھں گی۔ امتیاز عالم گیلانی انسانی حقوق کے پہلے وزیر تھے۔انہوں نے اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز کراچی سے بی ڈی ممبر کے طور پر کیا تھا۔صدارتی انتخابات میں وہ محترمہ فاطمہ جناح کے الیکشن ایجنٹ تھے۔دو بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ،محترمہ بینظیر بھٹو نے انہیں پارٹی کا چیف کوارڈینیٹر مقرر کیا تھا۔2008 میں انہیں پاکستان کا پہلا وزیر انسانی حقوق بنایا گیا۔۔وہ پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن بھی انتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹر مبشر حسن نے 98 برس کی عمر میں وفات پائی۔ڈاکٹر مبشر حسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکٹری تھے۔پیپلزپارٹی کی بنیاد 1967 میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر پر ہی رکھی گئی تھی۔پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ڈاکٹر مبشر حسن وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے تھے۔ڈاکٹر مبشر حسن 22 جنوری 1922ء کو مشرقی پنجاب کے علاقے پانی پت میں پیدا ہوئے تھے۔مبشر حسن کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں نے اظہار افسوس کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں ڈاکٹر مبشر حسن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں