کراچی(پی این آئی)کراچی پولیس نے دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بسمہ اور دعا منگی اغوا کیس کے حوالے پیش رفت ہوئی ہے۔ جس گھر میں بچیوں کو رکھا گیا، اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ
ملزمان نے ایک سال قبل کلفٹن میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، بسمہ اور دعا دونوں کو کلفٹن بلاک 2 کے فلیٹ رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں 5 ملزمان شامل تھے، دو کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ مفرر ملزمان کے سروں کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی جائے گی، گرفتار ملزمان میں مظفر اور زوہیب شامل ہیں۔ غلام نبی میمن نے بتایا کہ دونوں ملزمان پہلے بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزمان گاڑیاں چھینے کی وارداتیں کرتے تھے، اس واردات میں ایک پولیس افسر بھی ملوث ہے جسے برطرف کر دیا گیا ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بازیاب ہونے والی لڑکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں