کرونا وائرس کے باعث سائبرحملوں میں اضافہ ‘ معصوم شہریوں کو جال میں پھنسانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا

اسلام آباد (پی این ائی) کرونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز معصوم شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرنا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد بہت سی کمپنیوں اور سرکاری دفاتر نے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے ۔ لوگ گھروں سے کام کرنے کو ترجیح دے رہے

ہیں تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔معصوم شہری ہیکرز کی زد میں آگئے ہیں۔ ہیکرز شہریوں کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ڈیٹا تک آسانی سے رسائی حاصل کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیکرز سوشل ٹیکنیک کو ہیکنگ کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ آپ کو ایک میل آتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ”گھر میں کام کرنے کی پالیسی“ جب صارف اس کو کھولتا ہے تو اس کا نیٹ ورک ہیک ہو جا تا ہے۔سی او آر ٹی کے سربراہ شیروڈ کا کہنا ہے کہ جب ہم گھر سے کام کررہے ہوتے ہیں تو حفاظتی انتظامات بہت کم ہوتے ہیں ۔دفتر میں نیٹ ورک بنا کر ایک محفوظ سروس دی جاتی ہے۔ تاہم یہی وجہ ہے کہ ہیکرز لوگوں کے گھر سے کام کرنے کے عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہینکنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ غیر ضروری لنکس پر کلک نہ کریں واضح رہے دنیا کے بڑے ادارے جس میں فیس بک اور ٹویٹر بھی شامل ہے نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔فیس بک انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو 1 ہزار ڈالر فی کس دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ملازمین کو جو بونس دیا جا رہا ہے اس سے وہ گھر سے کام کرنے کے لیے ضروری ساز و سامان لے سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھنٹوں کے حساب سے فیس بک پر کام کرنے والے کانٹریکٹر یا سب کانٹریکٹر اس بونس کے حقدار نہیں ہوں گے۔ تاہم کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے دوسرے افراد جن کا دورانیہ زیادہ ہے وہ اس بونس کے حق ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سب کورونا وائرس کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں