کراچی(پی این آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی ، 100انڈیکس میں شدید کمی کے باعث ٹریڈنگ روک دی گئی۔آٹھ کاروباری دنوں میں سٹاک مارکیٹ کو پانچویں بار روکا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں 16ہزار 82پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار کا لیول بھی ٹوٹ گیا اور100انڈیکس30,932.97پوائنٹس پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں شدید مندی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک ہی دن میں 5اعشاریہ16 فیصدکمی ہونے سے ہنڈرڈ انڈیکس1682 پوائنٹس کی انتہائی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو 45منٹ کیلئے روک دیاگیاہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 616 پوائنٹس پرہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 812 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 804 پوائنٹس تک گر گیا۔ صورتحال بہتری کی بجائے مندی کی طرف بڑھتی رہی اورہنڈرڈ انڈیکس انتہائی کم ہو کر 30,932.97گرگیا جس کے بعد انڈیکس 30,932تک گرااور اس وقت30,934.16پر ٹریڈ کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں