کراچی (پی این آئی) بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا مغربی نظام ملک بھر میں بارشیں برسائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے
مطابق بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے 20 مارچ تک بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی نظام ملک بھر میں اپنے اثرات دکھائے گا، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔حال ہی میں ختم ہونے والے بارشوں کے سسٹم کے باعث شمالی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کافی حد تک سرد ہے۔یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے گزشتہ برس مون سون کے سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما طویل ہو سکتا ہے۔ جبکہ موسم سرما کی شدت بھی زیادہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ دسمبر کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، جبکہ جنوری کے ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے تاحال سردی کی شدت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں