حکومت پاکستان نے پروازیں دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے پانچ بڑے ائیرپورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی ہوائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بین

الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں تک محدود کر دیا گیا تھا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلاتمی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ائیرپورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے اجازت دی گئی تھی۔ ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ ائیرپورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردا گیا تھا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سوار کرنے سے قبل تمام طیاروں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے اسپرے کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔تمام ائیرلائنوں کو اسپرے سرٹفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے علاقائی روانگی پر مسافروں کی اسکریننگ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ بیجنگ میں پاکستانی طلباء کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستانی طلباء نے صدر پاکستان، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی کو بیجنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہترین انداز میں ہمارا خیال رکھا اور ہم حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فرمان نبوی ؐپر عمل کرتے ہوئے ہمیں وبا سے متاثرہ علاقے سے نہیں نکالا،اب چین نے اس وبا پر قابو پا لیا ہے ہمیں اپنی پاکستانی قوم کو ان حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہو گا تاکہ وہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس وبا کا شکار ہونے سے بچ سکیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، طلبا کو مبارکباد دی کہ وہ ماشاء اللہ سب صحت مند ہیں – صدر پاکستان نے کہا کہ چینی حکومت بھی پاکستان کے فیصلے کو سراہتی ہے کیونکہ اس وبا کا علاج دریافت نہیں ہوا صرف احتیاط ہی اس سے بچنے کا واحد راستہ ہے-انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو بروئے کار لا کر پاکستانی عوام میں اس وبا سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کریں طلباء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مکمل معاونت اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر لمحہ بہ لمحہ ہماری مدد کی اور اس مشکل گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیاوزیر خارجہ نے بھی طلباء سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کی آگاہی کیلئے ویڈیوز بنا کر شئر کریں تاکہ آپ کے تجربات سے پاکستانی عوام مستفید ہو سکیں – انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو اب اس کرونا چیلنج کا سامنا ہے اور ایک موت بھی واقع ہو چکی ہے آپ کیونکہ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں آپ کی رہنمائی بہت معاون ثابت ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جب چین میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹی تو پاکستانی طلباء نے وہان اسٹوڈنٹ گروپ بنایا اور اس کے ذریعے طلباء اپنے خدشات اور صورتحال کا اظہار کرتے تھے جس سے ہمیں صورتحال کی نزاکت کا ادراک رہتا تھا آج اگر آپ اس ساری صورتحال سے مطمئن ہیں تو میری گذارش ہو گی کہ آپ اسی سوشل میڈیا گروپ کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پاکستانی قوم کی رہنمائی کریں انہیں حوصلہ دیں اور اس وبا سے بچنے کے لیے ان کی رہنمائی کریں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم واپس پاکستان جا کر آپ کا پیغام پوری قیادت کو دیں گے انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو افسران جنید اور سلمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے اس کڑے وقت میں پاکستانی طلباء کی مدد کی۔صدر پاکستان نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلباء غازی ہیں کیونکہ وہ اس وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے طلباء سے کہا کہ اس وقت آپ کے پیغام کی تاثیر کسی بھی وفاقی وزیر کے پیغام سے زیادہ ہے لہذا آپ لوگ پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں