عامر خان نے پاکستان میں ہونے والےباکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

لندن: (پی این آئی) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ

رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور دنیابھر کے 160 سے زائد ممالک تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔عامر خان نے سوشل میڈیا پر ان مقابلوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا جبکہ دو روز قبل عامر خان نے ایونٹ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب دنیا بھر کے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اکثر ملکوں نے اپنے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کو اپریل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔دنیا کی مشہور ترین فٹبال لیگ انگلش پریمیئر لیگ سمیت برطانیہ میں ہونے والے تمام تر کھیلوں کے مقابلے 3اپریل تک منسوخ کردیے گئے اور اس سلسلے میں مزید فیصلہ بھی اجلاس کے ذریعے کیا جائے گا۔گالف ماسٹرز اور لندن میراتھن کو بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں دیگر فٹبال لیگز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ٹینس کے بعد اب تیراکی اور ریس کے بھی تمام مقابلوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔دنیا بھر کے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ پر بھی کرونا بری طرح اثرانداز ہو رہا ہے جہاں گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کو بھی منسوخ کردیا گیا۔انڈین پریمیئر لیگ 15اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب بھارتی کرکٹ حکام نے موقف اپنایا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر کا نیا شیڈول مرتب کرنے سے قبل صورتحال کے بہتر ہونے ا انتظار کریں گے۔انڈین پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزوں نے بھی پریکٹس موخر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو گھر واپس جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحکم ثانی تمام ڈومیسٹک مقابلوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی ہوئی صورتحال کے سبب اب رواں سال ٹوکیو میں شیڈول کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس 2020 کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close