عام آدمی کے لیے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جائے، عام آدمی کے لیے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کروناوائرس کے ملکی

معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منفی اثرات سے بچاؤ سے متعلق پیشگی حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی وائرس کے تناظرمیں معیشت پر روزانہ کی بنیاد پرنظر رکھےگی، کمیٹی پیشگی اقدامات بھی تجویز کرسکےگی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے منفی اثرات سے معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا ہے، معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کے لیے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، ممکنہ صورتحال کے پیش نظر جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی شکایت برداشت نہی کروں گا۔ وزیراعظم نے ورلڈبینک ودیگرعالمی اداروں سے رابطے کی بھی ہدایت کر دی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں