کرونا وائرس کا خوف ،سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

جدہ (پی این آئی) کرونا وائرس کا خدشہ،سعودی عرب میں لاک ڈاؤن ہونا شروع ہو گیا ہے، تمام بڑے سٹور شاپنگ مال اور ہوٹل بند کر دئیے ہیں صرف اشیاخوردونوش والی دوکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کرونا کے بچاؤٔ کے لیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہو گیا

ہے، تمام قومی سرکاری اداروں کو ْ16 روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد تمام انٹر نیشنل ائر پورٹ بند کر دئیے گیے ہیں اور قومی اداروں میں ْ 16 دن کی چھٹیاں دے دی گی ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔سعودی عرب میں تمام بڑے شاپنگ مال اور کھانے پینے کے ہوٹلوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا سختی سے منع کر دیا گیا ہے جبکہ صرف ڈیلوری کی صورت میں ہوٹل سے کھانا لے جایاجا سکے گا ۔سعودی عرب میں قائم پاکستانی سکولوں میں بچوں سے آن لائن امتحانات لیے جا رہے ہیں جبکہ پاکستانی عمرہ زائرین کو پانچ سے چھ دن میں ْ واپس بھجا جائے گا ،جن کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستانی قونصلیٹ جدہ اور پاکستان حج مشن نے حاجیوں کے کی معاونت کے لیے جدہ ، مکہ اور مدینہ میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے ہوئے ہیں جو اس وقت عمرہ زائرئن کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔دوسری طرف سعودی عرب میں مقامی افراد کے لیے عمرہ بند ہے کیا ہوا ہے اور تمام مساجد میں نماز کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے، اذان کے فوری بعد جماعت شروع کر دی جاتی ہے ،سعودی حکومت کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدبیر کی پیش نظر ہجوم والی جگہوں پر جانے اور غیر ضروری سفر سے منع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اب تک سعودی عرب میں 118 مریض کرونا کے سامنے ہیں جن میں سے دو صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں