کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے کراچی کے لیے کیے گئے وعدے پورے ہونے جا رہے ہیں اور حکومت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 3ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کرے گا،لیاری ایکسپریس پربسوں کوچلائیں گے اور اس پر بھاری ٹریفک کھول دیاجائےگا تاہم ہیوی ٹریفک سےقبل لیاری ایکسپریس وے کومضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی کی نالائقی بہت زیادہ ہے،سب سےبڑابلنڈرپانی کےمسئلےپرکیا،وفاق کی کےفورمنصوبےپرمکمل نظرہے،منصوبےکاپراناڈیزائن ضائع ہوگیا۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کراچی سے وعدے پورے ہونے جارہے ہیں، وفاقی حکومت نے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں اور تمام کام پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کے تحت کرایا جا رہا ہے،کراچی کے لیے خوشی کا دن ہے اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بھی تین، تین کروڑ جاری کیے گئے ہیں اور وہ اپنے حلقوں میں کے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(ایم سی کے)تحت کام کرائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر عوام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹھیکدار کا گریبان پکڑ سکتے ہیں، مجموعی طور پر کراچی کے لیے 6 ارب 80 کروڑ روپے ریلیز کیے جائیں گے، کراچی کے منصوبوں میں اسد عمر اور علی زیدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے تاہم سندھ حکومت کا کورونا وائرس پر کردار بھی قابل تعریف ہے،سندھ حکومت کورونا کے حوالے سے وفاق کی ہدایت کو فالو کر رہی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں