اب کرونا وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، مہلک وائرس سے بچائو کا سب سے سستا اور آسان ترین حل تلاش کر لیا گیا

کینیڈا (نیوزڈیسک ) کینیڈین سائنسدان نے کروناوائرس سے بچاوٴ کے لئے حل تلاش کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ نمکین ماسک پہننے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف البرٹا کے میڈیکل انجینئر پروفیسر ہیوجک چوئی کا کہنا ہے کہ نمک کی ایک پرت ماسک پرلگا

کر کرونا وائرس کو موثرا نداز میں ہلاک کیا جا سکتا ہے۔پروفیسر ہیوجک چوئی کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں استعمال کئے جانے والے میڈیکل ماسک میں خامی یہ ہے کہ ماسک مائع کے بڑے قطرے روکتا ہے اور چھوٹے قطروں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ،کینیڈین سائنسدان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں۔ اور آسانی سے انسان کی سانس تک پہنچ جاتے ہیں۔پروفیسر ہیوجک چوئی کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کے لئے ایک حل سامنے آیا ہے جس پر خرچ بھی کم آئے گا اور کرونا وائرس سے بچا بھی جا سکے گا۔حل بتاتے ہوئے کینیڈین سائنسدا ن نے کہا کہ نمکین ماسک کا استعمال وائرس سے بچنے کا آسان حل ہے۔ کیونکہ نمک پانی کے قطروں کو جذب کر لیتا ہے۔پروفیسر ہیوجک چوئی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے نمکین ماسک کو تین طرح کے وائرسز پر آزمایہ گیا ۔ نمکین ماسک سے تینوں وائرس 30 منٹ میں ختم ہو گئے۔کرونا وائرس پر ابھی تک اس کو نہیں آزمایہ جا سکتا تاہم امید کی جا رہی ہے کہ باقی وائرس کی طرح کرونا وائرس کا بھی آسانی سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسک کو اتارتے اور پہننے کے بعد فوری طور پر ہاتھ اچھی طرح دھو لئے جائیں تاہم کہ وائرس سانس میں داخل نہ ہو سکے۔ کیونکہ ماسک پہنتے اور اتارتے وائرس منہ میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پروفیسر ہیوجک چوئی کافی عرصے سے ماسک پر تحقیق کررہے ہیں۔ کینیڈین سائنسدان نے کروناوائرس سے بچاوٴ کے لئے حل تلاش کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ نمکین ماسک پہننے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں