اسلام آباد (پی این آئی )نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم نے کورونا کی تشخیص کرنے والی سستی ترین کٹس بنا لی ہیں ۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ”عطاالرحمان سکول آف اپلائڈ بائیو سائنس“ کے سائنسدانوں نے ” وہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرالوجی “ ، ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی ، کولمبیا یونیورسٹی
اور پاک فوج کے انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی “ کے تعاون سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ”مو لی کیولر ڈائیگناسٹک ایسیز “(Molecular Diagnostic Assays) کامیابی کے ساتھ قائم کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پتا لگانے کیلئے بنائی گئی ان کٹس کی لاگت پہلے سے استعمال ہونے والی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہو گی ۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کٹس (ایسیز)ایسے وقت میں بنائی گئی ہیں جس وقت پوری دنیا کورنا وائرس کی گرفت میں ہے جبکہ سائنسدان اس وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔لیبارٹری کنٹرول اور مریضوں کے نمونوں پر ان ٹیسٹنگ کٹس کا موثر انداز میں تجربہ کیا گیاہے اور یہ جلد ہی استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی ۔ان کٹس کو بنانے والی ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ جاوید ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی زوہیب شامل تھے جو کہ اس پر مسلسل کام کر رہے تھے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں