اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے پاس اس کنٹرول کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے
کاحکم دے دیں؟ ،یہ وہ ملک ہے جہاں 97فیصد لوگ مسلمان ہیں،اسلام زندگی کے تحفظ کا درس دیتا ہے،حکومت،ایم سی آئی، چڑیا گھر انتظامیہ نے ثابت کر دیا وہ جانوروں کی حفاظت کے اہل نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے کہاکہ جب بھی وزارت سے کوئی چڑیا گھر گیا،انتظامیہ نے وہاں تالے لگا دیئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ چڑیا گھر میں ایسی کیا کشش ہے کہ اس پر اتنی سیاست کی جارہی ہے؟،چڑیا گھرکے جانوروں سے متعلق قانون موجود ہے لیکن خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سابق حکومت نے بھی اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لی،چڑیا گھرکا کنٹرول میونسپل کارپوریشن کو دے دیا گیا، میونسپل کارپوریشن کے پاس اس کنٹرول کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ۔یہ وہ ملک ہے جہاں 97فیصد لوگ مسلمان ہیں،اسلام زندگی کے تحفظ کا درس دیتا ہے،حکومت،ایم سی آئی، چڑیا گھر انتظامیہ نے ثابت کر دیا وہ جانوروں کی حفاظت کے اہل نہیں۔میئراسلام آباد نے کہاکہ دستیاب وسائل میں بہتر پرفارم کر رہے ہیں، وفاقی حکومت چڑیا گھر کے لیے فنڈ نہیں دے رہی، چڑیا گھر کے جانوروں کےلئے فوڈ اور میڈیسن سی ڈی اے فراہم کرتا ہے، چڑیا گھر کی بہتری کےلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں مگر وسائل نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں