جو کا م کوئی نہ کرسکا، کرونا وائرس نے کر دکھایا پاکستان اور بھارت متحد ہو کر کیا کرنیوالے ہیں؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنا قدم جما لئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزا ر کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس داخل ہو گیا ہے جس

کے بعد ابھی تک 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔اسی موضوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر کرونا وائرس سے لڑنے کی کوشش کریں گے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت تمام صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور ہر عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر بھی اس وائرس سے لڑنے کی کوشش کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایئرپورٹس اور سرحدوں پر کرونا وائرس کے حوالے سے تمام انتظامات کر دیئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے تحفظ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستانیون کو محفوظ طریقے سے واپس لا لیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال میں حکومت کی جانب سے فیصلے لئے جا رہے ہیں اور اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہےاور کوشش کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کی طرف جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں