تہران(پی این آئی): ایران نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف سے 5ارب ڈالر کا ہنگامی فنڈ طلب کرلیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ہنگامی مالیاتی معاونت کا اعلان کیا تھا،
ایران کا مرکزی بینک فوری طور پر یہ سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کرے۔ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف کی سربراہ کے نام ریپڈ فنانشل انسٹرومنٹ(آر ایف آئی) کے ذریعے پانچ ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی درخواست ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، اب تک وہاں مہلک وائرس سے 429 اموات ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔گیس کی برآمدات سمیت امریکا کی جانب سے لگائی گئی دیگر پابندیوں کے باعث ایران کی معیشت پہلے ہی شدید مسائل سے دوچار ہے۔ ایرانی حکومت کورونا وائرس کے مقابلے میں درپیش مشکلات کے لیے امریکا کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتنیو گوتیرس کو لکھے گئے خط میں بھی امریکی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں ادویہ پر اثر انداز نہیں ہوتیں اور گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایران کو مدد کی پیش کش بھی کی تھی تاہم ایران نے امریکی پیش کش کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں