لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے کورونا کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد حکومت سنجیدگی دکھائے، مجرمانہ
غفلت اور تاخیر کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں،میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے انتقام کی بو آ رہی ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کےصدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نےکوروناخطرات کےپیش نظرملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ عالمی ادارہ صحت اوراقوام متحدہ کےکورونا کوعالمی وباقراردینےکےبعدحکومت سنجیدگی دکھائے۔انہوں نےکہاکہ ہوائی اڈے، بندر گاہوں، ملکی داخلی راستوں پر وفاق کا کنٹرو ل ہے،سکریننگ ٹھیک ہوتی توبعد میں مریض سامنے نہ آتے ،پوری دنیا کے سربراہان، وزراءاعظم اعلی ترین سطح پر معاملے کو نمٹنے کے لئے متحرک ہیں،یہ قوم کی زندگی کا مسئلہ ہے، اس پرمعیشت، آٹا چینی، بجلی گیس والا مجرمانہ رویہ رہا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، ضروری فیصلے کرنے میں مجرمانہ غفلت اور تاخیر کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔شہباز شریف نے ’جنگ گروپ‘ کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاکہ میڈیا ریاست کاچوتھاستون ہے، فاشسٹ حکمران اسے گرانے کے درپے ہیں،اس اقدام سے انتقام کی بو آرہی ہے،زوال پذیر حکومت کا آخری حملہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ہوتا ہے ،میڈیا کو اٹھارہ ماہ سے دبایا جارہاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں