نئی دہلی(پی این آئی) کرونا وائرس کا خوف اب کھیل کے میدان ویران کرنے پر تل گیا۔ بھارتی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ انڈیا میں آئندہ ہونے والے بین الاقوامی میچز خالی سٹیڈیم میں کروائے جائیں۔یہ احکامات حکومت کی جانب سے کروناوائرس سے بچاوکیلئے جاری کی گئی نئی سفری ایڈوائزری جاری کرنے
کے بعد سامنے آئے ہیں۔بھارت نے گزشتہ شب غیر ملکیوں کیلئے تمام قسم کے ویزاکے اجرا پرپندرہ اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق اگرچہ بھارت میں یورپ کے مقابلے میں ابھی صرف 68 کیسزہی سامنے آئے ہیں تاہم بھارت کا کمزور محکمہ صحت اس عالمی وبا سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔اس صورتحال پر بھارت میں ہونے والے آئندہ میچز پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔بھارت کے سپورٹس سیکرٹری آر ایس جولانیاکاکہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے آئندہ تمام میچز خالی سٹیڈیم میں کرانے چاہئیں۔آر ایس جولانیاکے مطابق بھارت کی دوریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلاو کا موقع نہ مل سکے۔بھارت کے رواں مارہ جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ شیڈول ہیں۔دوسری جا نب ایسوسی ایشن برائے اندرونی سیاحت کے جنرل سیکرٹری چیتن گپتا کا کہنا ہے کہ بھارت میں (جاری فسادات کی وجہ سے) پہلے ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رکا ہوا تھا اور اب سیاحت اورتجارتی ویزا پر پابندی صورتحال کو مزیدگھمبیر کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 4,600ہلاک جبکہ ایک لاکھ چھبیس ہزارافراد متاثرہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں