اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک/ تیزہواؤں کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی
گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کیلئے مزید بارشیں ناساز گارہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد،راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لیہ اورجھنگ میں بدھ اور جمعرات کے روز وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلادھار بارش سے طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے۔دوسری جانب بدھ کے روزہی چاغی، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ڑوب، پشین، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباداور شکار پور میں تیز ہواؤاں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔بارش (ملی میٹر): بلوچستان: بارکھان 68 ، ژوب 31 ، سبی 07 ، کوئٹہ (سمنگلی 06 ، شہر 04) ، قلات 04 ، پنجاب: خانیوال 34 ، بہاولپور (ا ئیر پورٹ 22 ، سٹی 13) ، ڈی جی خان 21 رحیم یارخان 18 ، بہاولنگر ، بھکر 17 ، خان پور 12 ، ملتان 11 ، لیہ ، اوکاڑہ 10 ، نارووال ، ساہیوال 09 ، فیصل آباد 08 ، سرگودھا ، نور پور تھل 06 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جوہرآباد ، کوٹ ادو 05 ، لاہور (سٹی 04 ، ا ئیر پورٹ 01) ، اسلام آباد ( سید پور 04 ، زیروپوائنٹ 03 ، گولڑہ 02) ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین 04 ، جھنگ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، قصور 03 ، سیالکوٹ (ا ئیر پورٹ 03 ، سٹی 02) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 02) ، چکوال ، مری 01 ، خیبر پختو خواہ: ڈی آئی خان 21 ، پاراچنار 15 ، کاکول ، پاراچنار 02 ، بنوں 01 ، سندھ: سکھر 09 ، روہڑی 07 ، لاڑکانہ 03 ، جیکب آباد 01 ، کشمیر: راولاکوٹ ، کوٹلی 03.آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 06،اسکردو منفی02 ، استور اورقلات میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں