ہمایوں سعید نے خلیل الرحمان قمر کی مخالفت کر دی

کراچی(پی این آئی): معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بتایا ہے کہ میرے پاس تم ہو کے اختتام کے معاملے پر میں نے خلیل الرحمان قمر کی مخالفت کی تھی۔نجی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ہمایوں سعید نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔ایک سوال کے جواب میں

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ فون موصول ہوئے اور سب یہی پوچھ رہے تھے کہ اختتام کیا ہوگا،میں نے لوگوں کو اپنے طور پر کہا کہ ڈرامے کے اختتام کے لیے تین قسطیں ریکارڈ کی ہیں‘۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’ ڈرامے کے شروع میں عوام نے دلچسپی نہیں لی مگر جیسے جیسے اقساط آگے بڑھتی رہیں لوگوں نے دلچسپی لینی شروع کی، میرے پاس تم ہو ڈرامہ 12 سے 13 کروڑ لوگوں نے دیکھا‘۔میرے پاس تم ہو میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ ’20 قسطوں کے بعد خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ آخری قسط میں دانش مرے گا نہیں بلکہ وہ دونوں کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میں نےاورندیم بیگ نےکہاڈرامےمیں دانش کو مارنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا توتو ڈرامے کا اختتام ٹھنڈا ہوگا‘۔ڈرامے ڈائیلاگز کے حوالے سے دانش کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو میں خواتین کی تضحیک نہیں کی گئی، ڈرامےکی صورتحال کی وجہ سے2 ٹکےکی عورت کا ڈائیلاگ بولا، ڈرامہ سچی کہانی پرمبنی تھا، عدنان صدیقی کو تھپڑ مارا نہیں تھا صرف دکھایا تھا‘۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میرےپاس تم ہوکاسیکوئل بن سکتاہے اور وہ بھی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے، اگر مجھے کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کروں گا۔ایک اور سیگمنٹ میں اداکارہ کی تصویر دیکھ کر ہمایوں سعید نے مہوش حیات کو کم کھانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’مجھے ویسے تو مہوش کھاتے ہوئے اچھی لگتی ہیں مگر انہیں کم کھانا چاہیے کیونکہ میں نہیں کھا رہا‘۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں