چین کے ماہرین فلکیات نےبلیک ہول کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا

بیجنگ(پی این آئی): چین کے ماہرین فلکیات نے ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بلیک ہول کے بارے میں جو کچھ اب تک سامنے آیا یہ اُس سے کئی گنا بڑا ہے ۔جرنل نیچر (جریدے) میں شائع ہونے والی تحقیق سے قبل ماہرین فلکیات بلیک ہول کے حوالے سے مختلف آرا رکھتے تھے اور اُن کا ماننا تھا کہ بلیک ہول

سورج سے 20 گنا بڑا ہے۔ماہرین کا خیال تھا کہ بلیک ہول کے ارد گرد موجود سفید ستاروں کا جھرمٹ ختم ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ آنے والے وقتوں میں دنیا تاریک ہوجائے گی۔چین کے ماہرین نے بلیک ہول کے حوالے سے تحقیق کی جس کے نتائج جنرل نیچر میں شائع کیے گئے ہیں۔چینی ماہرین کے مطالعے میں جو بات آئی اُس کے بعد پرانے خیالات اور تحقیقات خود بہ خود ختم ہوجائیں گی۔ماہرین کے مطابق ابھی تک ہمیں جو ثبوت ملے اُس کے مطابق بلیک ہول سورج سے 70 گنا بڑا ہے مگر یہ حتمی نہیں ہے کیونکہ ابھی اس پر مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی آج تک 70 سورج ایک ساتھ نہیں دیکھے مگر بلیک ہول اُس سے بھی کئی گناہ بڑا ہے، ہمیں پہلی بار یہ سب دیکھ کر بہت زیادہ حیرت ہوئی‘۔ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ بلیک ہول زمین سے 15 ہزار سال کی مسافت پر ہے جس کے اندر سے مقناطیسی شعاعیں نکل رہی ہیں۔پرفیسر لیو جیفنگ کا کہنا تھا کہ ’بلیک ہول اتنا بڑا ہے کہ اسے ہماری کہکشاں میں موجود نہیں ہونا چاہیے، یہ کرہ ارض کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے’۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں