پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب غضنفر لنگاہ کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات،پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ،اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر لنگاہ کی ن لیگی اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات نے پی پی پی کو پنجاب میں بڑا دھچکہ دیا ہے ،پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےاپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت اور غضنفر لنگاہ سے

جواب طلبی کے لئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے دو بجےاسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ رکن اسمبلی غضنفر لنگاہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کے متعلق جواب بھی طلب کیا جائے گا۔سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حیرت ہے کٹھ پتلیوں کا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھی پر نکلنا شروع ہو گئے ہیں، ہم نے آمروں کے پر کاٹ دئے تو یہ کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟عثمان بزدار اور اس کے آقا نیازی میں ہمت ہے تو ایوان میں آکر مقابلا کریں، عثمان بزدار ترقیاتی فنڈز کے نام پر اپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹ کر نیازی ٹولا قومی دولت ’لوٹا فیکٹری‘ پر لگانا چاہتا ہے، جو پیسہ ارکان کو خریدنے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے وہ عوام کا ہے،ہم ان سلیکٹڈ کو پنجاب کے عوام کا پیسہ سیاسی وفاداریاں بدلنے پر خرچ کرنے نہیں دیں گے، یہ پیسہ کسی کے باپ کا نہیں یہ عوام کی امانت ہے ان کے حلق سے نکالیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں