پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بین ڈنک نے اپنا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی

لاہور(نیوزڈیسک ) بین ڈنک آسٹریلوی ٹیم کو بھی پاکستانی میدانوں پر ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ کینگروز کے یہاں آکر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کیلیے پر عزم ہیں۔ایک انٹرویو میں بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ

معیارکی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، میرے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کے یہاں آکرکھیلنے میں کوئی امرمانع نہیں ہونا چاہیے۔بین ڈنک نے کہا اب یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہے کہ دورہ کب ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچپن میں شعیب اختر اور رکی پونٹنگ کے مابین برتری کے لیے جنگ دیکھی ہے، اسی طرح کی کشمکش پاکستان کے میدانوں پر بھی دیکھنا چاہوں گا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل5کا ٹائٹل جیتنے کیلیے پرعزم ہیں۔ گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے لیکن اب نیا سیزن اور نیا چیلنج ہے، ہمیں کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات میسر ہیں، شائقین ہم سے بڑی توقعات رکھتے اور بڑے صبرسے بہتر نتائج کا انتظار کرتے رہے ہیں۔قذافی سٹیڈیم میں ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کو ملنے والی سپورٹ خوش آئند ہے، شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کریں گے، ایک اورسوال پر انھوں نے کہا کہ کسی بھی فرنچائز لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں سے ہمیشہ بڑی توقعات وابستہ کرتی ہیں، جس بنیاد پر کسی کا انتخاب ہو اس کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ سہیل اختر گرچہ ایک نوآموز کپتان ہیں مگر ان کو محمد حفیظ اور سمیت پٹیل سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں